88

لاہور: لانگ مارچ کے دوران مشتعل مظاہرین کا مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں پر تشدد

صوبے کے مختلف اضلاع میں فرائض سر انجام دینے والے پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 100 اہلکار زخمی۔
لاہور میں فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک اہلکار جبکہ اٹک میں دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ سے شہید کیا گیا ۔اٹک میں دو اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے ۔کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد جبکہ محمد جاوید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ۔ لاہور میں 34، اٹک میں 48،سرگودھا میں 9، میانوالی، راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گیارہ گاڑیاں توڑیں، قیمتی سامان، سرکاری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اسلحہ بشمول دو ایس ایم جیز بھی چھینی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں