گوجرا نوالہ کے غیور عوام نے بھی ان کی نام نہاد مارچ کی کال پر دھیان نہ دے کر ملک اور قوم کے ساتھ بے مثال وابستگی کا ثبوت دیا
گوجرانوالہ آج بھی نواز شریف کا قلعہ ہے ملک بھر کیبعوام جان گئے کہ عمران خان انتشار اور فساد کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ شعبہ ء خواتین خیبر پختونخواہ کی جنرل سیکرٹری فرح خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی عوام کو سہانے خواب اور سبز باغ دکھا کر مایوس کیا آج بھی ان کے پاس کارکردگی کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ مبارکباد کے مستحق ہیں شر پسند ٹولے کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی 20 لاکھ افراد کا اکٹھے کرنے کی بڑ ھکیں لگانے والے بیس ہزار افراد کو بھی جمع نہیں کر سکے عمران خان کے قول و فعل میں تضاد کھل کر سامنے آچکا ہے ان کے اپنے بچے بیرون ملک عیش کر رہے ہیں اور انہوں نے عوام کے بچوں کو فساد آگ میں جھونک کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بلوائیوں کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کے ڈیرے پر حملہ اور فائرنگ بزدلانہ حرکت ہے تحریک فساد اپنی ناکامیوں کی خفت مٹانے کے لئے اوچھی حرکتیں کر رہی ہے
