72

گوجرانوالہ آفیسر کلب کو جمخانہ کا درجہ دینے اور نئے منصوبوں کی افتتاحی تقریب۔

پچھلے کئی سالوں سے آفیسر کلب میں ترقیاتی کاموں بارے صرف دعوے کیے جاتے رہے، صدر و سیکرٹری نے دعوں کو سچ کر دکھایا۔ میزبان رانا افتخار 
گوجرانوالہ آفیسر کلب کو جمخانہ کا درجہ دینے اور نئی تعمیر بلڈنگ انٹری گیٹ، وی آئی پی ریسٹورنٹ، لان کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سماجی شخصیت رانا افتخار کیطرف سے عشائیہ دیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور سیکرٹری جمخانہ حسین احمد رضا چوہدری(اے ڈی سی آر) تھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو، میاں عتیق الرحمن(ایم ڈی ویسٹ مینجمینٹ کمپنی) شبیر بٹ (ایڈیشنل کمشنر جنرل) اسٹٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین، صدر گوجرانوالا بار ایسوسی ایشن عبداللہ ستار اعوان ایڈوکیٹ، سیکرٹری بار آصف محمود رندھاوا، سابق چئیرمین جی ڈی اے و واسا شیخ عامر رحمان، سابق سیکرٹری بار رانا عامر افتخار ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی رہنما ملک علی حسن، کاروباری شخصیت ملک عدیل اعوان، نمبردار ملک کامران اعوان، رانا احمد یار خان، ملک محسن اعوان، ملک زین اعوان، سابق ٹاؤن ناظم عادل فاروق خان سمیت سرکاری افسران و ممبران جمخانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے میزبان لائف ممبر و ایگزیکٹو ممبر رانا افتخار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا گوجرانوالہ آفیسر کلب میں ریکارڑ ترقیاتی کام کروانے اور گوجرانوالہ آفیسر کلب کو جمخانہ کا درجہ دینے پر سابق ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری جمخانہ تعریف کے مستحق ہیں۔ جن کی کاوشوں سے چالیس سال بعد ریکارڑ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ آفیسر کلب ممبران کی فیملی کیلئے(اسسٹنٹ آف دی آرٹ) ریسٹورنٹ کھولنے جا رہے ہیں۔ پہلے کئی سالوں سے آفیسر کلب میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں صرف دعوے ہی کیے جارہے تھے مگر سابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور(اے ڈی سی آر)حسین چوہدری نے عملی کام کردیکھایا اور آفیسر کلب کو جمخانہ میں تبدیل کردیا تقریب میں سابق ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری گوجرانوالہ جمخانہ نے تعمیراتی کاموں کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی کر کے کیا اور دعا بھی مانگی گئی۔ دانش افضال اور سیکریٹری حسین احمد رضا چوہدری اور سپر وائزر جمخانہ کلب ریٹائرڈ صوبیدار محمد اکرام کو شیلڈز پیش کی گئی آخر میں گوجرانوالہ جمخانہ کے لائف ممبر ایگزیکٹو ممبر رانا افتخار احمد خان کی طرف سے سابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور سیکرٹری گوجرانوالہ جمخانہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
گوجرانوالہ:سیاسی و سماجی رہنما ملک علی،کاروباری شخصیت ملک عدیل اعوان، نمبردار ملک کامران اعوان و دیگر ڈی سی گوجرانوالہ کے اعزاز میں رانا افتخار کیجانب سے دیے گئے عشائیہ میں شریک۔ دوسری طرف ڈی سی گوجرانوالہ کو میزبان شیلڈ پیش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں