105

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو گوجرانوالہ نے 5بھکاری بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

کارروائی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بذریعہ ریسکیو آپریشن کی
گوجرانوالہ ۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب (ھوم ڈیپارٹمنٹ) نے بذریعہ ریسکیو آپریشن-گمشدہ، غربت، عدم توجہی اور غفلت کا شکار 05 بھکاری،کچرا اکٹھا کرنے والے اور چیزیں فروخت کرنے والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو نگار چوک ، کنگنی والا بائی پاس، موڑ ایمن آباد ،کامونکی ، اور قلعہ چند کے علاقے سے ریسکیو کیا گیا،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 09 سالہ احسان اختر ولدیت محمد اختر ،10 سالہ کاشف ولدیت آصف،08 سالہ احسان ولدیت نامعلوم،12 سالہ زین ولدیت ندیم گجر اور 10 سالہ کاشف ولدیت اسحاق شامل ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں