11

شنگریلا ڈائیلاگ: سعودی عرب اور چین کے دفاعی حکام کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور خالد بن حسین البیاری نے شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر چین کے وزیر دفاع وی فینگھے سے ملاقات کی ہے. انھوں نے دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے
البیاری جمعہ کو سنگاپور میں شروع ہونے والے شنگریلا ڈائیلاگ میں سعودی وزارت دفاع کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں
آج اتوار کو اختتام پذیر ہونے والے شنگریلا ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے دفاعی حکام، سفارت کار اور اسلحہ ساز اداروں اور فرموں کے نمائندے شریک ہیں
کووِڈ-19 کی وجہ سے گذشتہ دو سال کے دوران میں دو بار اس مکالمے کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور 2019 کے بعد سنگاپور میں یہ پہلا شنگریلا ڈائیلاگ منعقد ہوا ہے
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سعودی عرب نے چین کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعلقات کومزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیا تھا. سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے چین میں اربوں ڈالر مالیت کے تیل صاف کرنے اور کیمیکلز منصوبے کی تعمیر پر اتفاق کیا تھا. یہ منصوبہ ایشیائی ممالک کی مستقبل میں تیل کی مانگ کو پورا کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں