گذشتہ رات علی پور چٹھہ میں تھانہ کی بلڈنگ سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر بائپاس روڈ پر موجود نجی مارکی میں مہندی کی ایک تقریب چل رہی تھی جس میں سرعام فحش گانوں پر گوجرانوالہ سے آئی تتلیوں کا رقص جاری تھا کہ ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ انسپکٹر گوہر عباس بھٹی کو اطلاع ملی تو انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بھاری نفری کے ہمراہ مارکی پر ریڈ کیا تو محفل اپنے جوبن پر تھی۔ایس ایچ او گوہر عباس بھٹی نے ساونڈ ایکٹ اور فحش ڈانس کرنے پر علی ابوبکرولد محمد شاہد،محمد عثمان ولد شاہد ممتاز،احسان اللہ ولد محمد بشیر،طارق ولد صادق،عابد حسین ولد محمد صادق،تنویر حسین ولد بشیر احمد،فیاض احمد پرویا ولد محمد نواز،ندیم عباس ولد محمد اکرم،احسان علی ولد توقیر احمد،ساغر ولد ولمینز،سجاد ولد حنیف،عمران عباس ولد عبدالرشید،میر سفیان ولد میر لیاقت،محمد عمر ولد محمد رفیق،دلاور حسین ولد فدا حسین،قدیر احمد لون ولد محمد آصف لون،محمد ابوبکر ولد عبدالکریم،بابر حسین ولد محمد بوٹا،صاعد کھوکھرولد ثناء اللہ،محمد اکرم بٹ ولد اقبال بٹ،جرار علی ولد محمد رفیق،ارشد پرویز ولد محمد اسلم،عروج دختر اسلم،انعم دختر اسلم،سونیا دختر عاشق حسین،الماس بی بی زوجہ صفدر علی،افجال عرف کوبی ولد ہدایت اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان کی گرفتاری پر پورے شہر میں ہلچل مچ گئی اور معززین علاقہ ملزمان کو چھڑوانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے مگر ایس ایچ او گوہر عباس بھٹی نے تمام سفارشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی دبنگ کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
