یہ ریلی چئیرمین الیکٹرونک ویب چینل ایسو سی ایشن سکندر اعظم کی قیادت میں نکالی گئی، جس میں صدر سید شبیر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری احمد خان نیازی سمیت شاہد فاروق ملک، عشرت الماس، عبدالقدوس مغل، علی چوہدری و دیگر ممبران ، سینئر صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی شیرانوالہ باغ سے شروع ہوئی اور جنرل بس اسٹینڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ویب چینل ایسوسی ایشن سکندر اعظم کا کہنا تھا کہ شان رسالت میں گستاخی کی روایات ختم کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عوام گستاخی کرنے والے ملک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، تاجر برادری تجارت کو روک دیں،اور حکومت سفارتی سطح پر اپنا بھرپور کردار کرے، صدر سید شبیر حسین کا کہنا تھا کہ آقا کریم ہمارے دلوں میں بستے ہیں ، جن کی شان اقدس کے لیے ہم جان دے سکتے ہیں، تو گستاخی کرنے والوں کی جان لے بھی سکتے ہیں، شاہد فاروق ملک کا کہنا تھا کہ ہم بطور قو م اور بطور امت اس مسئلہ پر اکٹھے ہیں، اور ہر ممکن اقداما اٹھانے کے لیے تیار ہیں، اسی دیگر مقررین نے بھی اپنے پرجوش جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام عالم کے ذریعے بھارتی بی جے پی کی ملعونہ رکن کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کرے،اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ریلی کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہو گئے
