39

عفت عمر کورونا ویکسین لگوانے پر شرمندہ ، عوام سے معافی مانگ لی

پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔عفت عمر نے کہا کہ وہ اس کا ازالہ بھی کریں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیاتھا جب کہ ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 40 سالہ اداکارہ کو کم عمر ہونے کے باوجود ویکسین لگوانے پر مداحوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہ ہی پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی 60 سالہ بزرگ، وہ مفت میں ویکسین لگوا کر مستحق عوام کا حق مار رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں