106

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظور

عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں منظور کرتے ہوئے کیس کا پہلے سےمحفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
دو رکنی بینچ نے 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض احد چیمہ کی رہائی کا حکم دیدیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) بھی ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں