29

وزیر اعظم شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اثاثوں میں کمی کے ساتھ ساڑھے 24 کروڑ کے مقروض بھی ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جاری کردہ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور ان پر 14 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ بھی ہے۔

شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا ہے جبکہ شہباز شریف کے پاس 2 گاڑیاں اور بینک بیلنس 2 کروڑ روپے سے زائد ہے، شہباز شریف بیرون ملک 13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں