پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مفتاح اسماعیل کی مارکیٹ میں مخالفین سے تکرار ، نوک جھونک اورتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل مجمع میں ایک شہری کی جانب سے نوازشریف کو چورکہنے پر مشتعل ہوگئے۔
مفتاح اسماعیل نے چور کہنے پر شہری کو گالی بھی دی تاہم وہاں موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔
