126

اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی اور ان کے خاندان کے 3 افراد کے قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر صوابی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور دونوں خاندانوں کی آپس میں 7سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ باقی ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے تاہم ان کے نام فی الحال پوشیدہ رکھے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے، پولیس ٹیمیں اسلام آباد، پشاور اور خیبر میں کام کررہی ہیں۔خیال رہے کہ اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی،ان کی اہلیہ، بہو اور نواسے کو اتوار کے روز فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں