42

کوہاٹ میں 4 سالہ بچی کےقتل میں ملوث خاتون گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سےگرفتار کی گئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق ملزمہ کا بچی کےچچا کےساتھ گھریلو تنازعہ تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سہیل خالد کے مطابق فارنزک رپورٹ میں بچی کےساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کوہاٹ میں لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی حریم کی لاش ایک نالے سے ملی تھی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں