38

جہانگیرترین نے وزیراعظم کے اعتمادکے ووٹ کیلیے اہم کردار ادا کیا، راجہ ریاض کا دعوٰی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہےکہ 15،20 دن قبل تک وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے۔راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین کا رابطہ تھا، اسی لیے جہانگیر ترین نے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔راجہ ریاض کے مطابق اعتمادکے ووٹ کے بعد رابطے اچانک ختم ہوگئے اور ایکشن شروع ہوگیا اور تین ایف آئی آرز ہوگئیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال کھڑا ہوگیا ہےکہ اگر جہانگیر ترین کو انصاف نہیں مل رہا تو اپوزیشن کا احتساب کیسے درست ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ووٹرز ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں، یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں