106

امریکا میں اداکارہ میرا کو مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا گیا

اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہےکہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی آخری بار میر ا سے گفتگو 5 اپریل کو ہوئی تھی۔میرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان ،مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے‘۔
میرا کی والدہ کے مطابق میرا نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مینٹل اسپتال میں بہت شور مچایا کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے کچھ ٹیسٹ لیں گے۔میرا کی والدہ نے مزید بتایا کہ ’میں نے میرا سے رابطہ کیا تو میرا رابطہ نہیں ہوپایا اس کے تمام ذاتی نمبر بند جارہے ہیں‘۔میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ ’میری بیٹی کو بازیاب کرواکے پاکستان واپس بلائیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں