قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو ہراسانی کا سامنا ہے۔سلمان بٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو آن لائن درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی میری تصاویرکوایڈٹ کرکے بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ رقم نہ دینے پر بدنام کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
