38

’اندرانگر کی غنڈی ہوں میں‘

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود کو بھارتی علاقے اندرا نگر کی غنڈی قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی درج کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اندرانگر کی غنڈی ہوں میں۔
دیپیکا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں موسم سرما کی اونی کیپ اور سویٹر پہنے، منہ میں ہاتھ لیے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں لاکھوں مرتبہ لائیک کیا جا چکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں