31

ڈسکہ الیکشن، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی فتح کا اعلان کردیا

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی فتح کا اعلان کردیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی نوشین افتخار کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ڈسکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ 19 فروری کو پی ٹی آئی نے الیکشن چرانے کی واردات کی تھی، تاہم کس نے حکم دیا تھا فیصلہ ہونا ضروری ہے۔خیال رہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تمام 360 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 92 ہزار 19 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں