41

پنجاب میں کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پابندیاں سخت کرنے کی تجویز

پنجاب میں کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے کورونا نے بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا کہ اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کم پڑ رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز 19 فیصد، سرگودھا اور فیصل آباد میں 17 فیصد، راولپنڈی اور رحیم یارخان میں 15 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔کورونا کمیٹی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے 64 اموات ہوئیں اور مثبت کیسوں کی شرح 13 فیصد سے زائد رہی، لاہور سب سے زیادہ متاثر رہا۔
کمیٹی کی جانب سے کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد مزید سخت کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تجویز کل این سی او سی کے اجلا س میں پیش کی جائے گی۔لاہور کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈز کورونا کے مریضوں سے بھر گئے، دیگر اسپتالوں میں بھی گنجائش کم رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں