36

پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا، شہباز شریف

ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ ثابت ہوگیا ووٹ چوری سے عوام کو نواز شریف اور ن لیگ سے دور نہیں کیا جاسکتا، ووٹ کی جنگ لڑنے والوں کا نام جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سےلکھاجائےگا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کو منظور ہوا تو لوڈشیڈنگ کی طرح قوم کو غربت سے نجات دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے، ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیا جانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں