36

سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

سندھ حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصاً ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمندان واپس لیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں