38

’لاہور پولیو سے پاک ہو گیا‘

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور پولیو سے پاک ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور کا پولیو سے پاک ہونا ڈاکٹروں اور پولیو ورکرز کی محنت اور بچوں کے والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ڈی سی لاہور کے مطابق شہر میں پولیو کا پانچواں ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا ہے، چار ماحولیاتی نمونے پہلے ہی منفی ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے انتظامیہ اور افسران نے بھی بھرپور کام کیا، سب نے مل کر لاہور کو پولیو فری ہی رکھنا ہے، والدین پختہ عزم کریں کہ بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں