کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ہے کہ آپ حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار کے جلسے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔نوٹس کے مطابق حلقے میں آپ کی موجودگی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔
