138

شعیب ملک شادی کی سالگرہ ہی بھول گئے

شعیب نے شادی کی سالگرہ ایک دن بعد یاد آنے اور تاخیر سے مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر ہی بیگم ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی۔شعیب ملک نے ٹوئٹ میں ثانیہ سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’غلطی سے مسٹیک ہوگیا، ہمیشہ کی طرح ایک دن تاخیر سے سالگرہ کی مبارکباد‘۔
شعیب نے ٹوئٹ میں ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ سابق کپتان نے ٹوئٹ میں بیگم کے لیے ’بےغم ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں