37

اداکار سمیع خان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

سمیع خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکار نے گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی جس میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا۔
سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں