26

اداکار زاہد احمد کی پہلی جاب اور تنخواہ کیا تھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی جاب بطور کال سینٹر ایجنٹ کی۔حال ہی میں زاہد احمد ایک ویب انٹرویو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران انٹرویو اپنے کیرئیر، ملازمت، تنخواہ اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف انکشافات کیے۔زاہد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی جاب بطور کال سینٹر ایجنٹ تھی اور پہلی تنخواہ 5000 روپے ماہانہ تھی۔
اداکار نے پہلے آڈیشن سے متعلق بتایا کہ ان کا پہلا آڈیشن تھیٹر کے لیے تھا جو 2006 میں اسلام آباد میں ہوا جب کہ کیریئر میں پہلی بار اسکرین پرسرکاری چینل پی ٹی وی کی اسکرین پر انٹری دی۔خیال رہے کہ اداکار زاہد احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ ان کا شمار شوبز انڈسٹری میں آئے اور چھاگئے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں