35

رواں سال ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ بدھ کو اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق امریکی عہدیدارکا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظررکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کےخلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔طالبان امریکا معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا تھا، افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں