30

بلاول کی ملک میں 3 روز سے جاری تشدد کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں تین روز سے جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پُرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ایک بیان میں بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ حکومت کو ذمہ داری نبھانے سےگریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی، واقعات سے واضح ہےکہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ تشدد، سرکاری املاک پر قبضے ، پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، واقعات سے واضح ہے سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا،پی ٹی آئی حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اورشہید شہریوں کےلواحقین کے ساتھ ہیں، پرتشدد واقعات کے زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں