116

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کورونا کا شکار

سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے سیف اللہ نیازی اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تمام لوگوں کو صحت و تندرستی عطا کرے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت متعدد شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں