ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر خرید و فروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، رمضان المبارک میں سخت گرمیوں کے باعث رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔عتیق میر کا کہنا تھا کہ اوقات کار میں کمی سے عوام کے لیے عید کی خریداری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔
