چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے 145 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کی۔
جنوبی افریقا کی اننگز
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز
جنوبی افریقا کے 145 رنز کے تعقاب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور فخر زمان نے نصف سنچری بنائی۔ تاہم 92 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 60 رنز بناکر پویلین لوٹے اور بابر اعظم بھی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
